فیصل آباد، ستمبر میں 65ملین سے زائد کی لاگت سے56دیہاتوں میں بجلی فراہم کی گئی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:07

فیصل آباد، ستمبر میں 65ملین سے زائد کی لاگت سے56دیہاتوں میں بجلی فراہم ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ستمبر میں 65ملین سے زائد کی لاگت سے56دیہاتوں میں بجلی فراہم کی جبکہ 44ملین سے3 ایچ ٹی اور 30ملین کی لاگت سے 62ایل ٹی پرپوزلز کو بھی مکمل کیا گیا۔فیسکو کے ترجمان نے بتایا کہ فیسکو کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ نے ستمبر میں فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن کے 8اضلاع فیصل آبادجھنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ چنیوٹ  میانوالی سرگودھا بھکر اور خوشاب کے56نئے دیہات روشن کرنے کے علاوہ62ایل ٹی پروپوزلز اور3فیڈروں کی تکمیل کی جن پر140.562ملین روپے لاگت آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر بشیراحمد کی ہدایت پر پی ڈی کنسٹرکشن میاں انور کی زیر نگرانی12.321 ملین کی لاگت سے فیصل آباد میں نیو ڈرائی پورٹ،جھنگ میں 5.227ملین لاگت سے سمندوآنہ اینڈ رنگپور اور سرگودھا میں 26.485ملین کی لاگت سے جبی فیڈروں کو مکمل کیا گیااسی طرح فیصل آباد میں 7.850ملین سے10نئے دیہات، 12.670ملین کی لاگت سے جھنگ میں 11نئے دیہات میانوالی میں 21.186ملین کی لاگت سے20 نئے دیہات اور سرگودھا میں 24.007ملین کی لاگت سے15نئے دیہات روشن کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اسی طرح فیصل آباد میں 11.561 ملین سے زائد کی لاگت سے24ایل ٹی پروپوزلز،جھنگ میں 13.179ملین کی لاگت سے27ایل ٹی پروپوزلز جبکہ سرگودھا میں 6.076ملین سے زائد کی لاگت سے11ایل ٹی پروپوزلز مکمل کرلی گئی ہیں۔دریں اثناچیف ایگزیکٹوفیسکو انجینئربشیراحمد نے شعبہ کنسٹرکشن کی کارکردگی کوسراہا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ مزید جاری سکیموں کو بھی اسی جذبہ سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں تاکہ ریجن بھر کے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔

متعلقہ عنوان :