قدرت کا کرشمہ، ایبٹ آباد میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 7 بچوں کی پیدائش

بچوں میں 4 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل، خاتون کی پہلے بھی 2 بیٹیاں ہیں، خاتون اور تمام بچے صحت مند قرار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 اکتوبر 2021 22:14

قدرت کا کرشمہ، ایبٹ آباد میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 7 بچوں کی پیدائش
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2021ء) قدرت کا کرشمہ، ایبٹ آباد میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 7 بچوں کی پیدائش۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع ایبٹ آباد میں واقع ایک نجی ہسپتال میں اللہ نے خاتون کو ایک ساتھ 7 بچوں سے نواز دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایبٹ آباد کے نجی ہسپتال میں 34 سالہ خاتون کے ہاں 7 بچوں کی پیدائش ہوئی، پیدائش کے بعد ڈاکٹرز نے خاتون اور تمام بچوں کو صحت مند قرار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ نومولود بچوں میں 4 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل، جبکہ خاتون کی پہلے بھی 2 بیٹیاں ہیں۔ ایک ساتھ 7 بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا تعلق ضلع بٹگرام سے ہے۔

متعلقہ عنوان :