ملتان روڈ پراسکیم موڑ سے چوبرجی تک پانچ کلومیٹر سگنل فری کوریڈور کی تعمیر انتہائی سست روی کا شکار

اتوار 17 اکتوبر 2021 14:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) جولائی میں کمشنر لاہور کی ہدایت پر ملتان روڈ پراسکیم موڑ سے چوبرجی تک پانچ کلومیٹر سگنل فری کوریڈور کی تعمیر کامنصوبہ انتہائی سست روی کا شکار ہے، اورنج لائن ٹریک کی گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش، یوٹرنز کی تعمیر اور ایسفالٹ کی آخری لیئر بچھانے کا کام چوتھے ماہ میں بھی مکمل نہیں کیاجاسکااسکیم موڑ پر اورنج لائن کیصلاح الدین اسٹیشن کے نیچے گندگی کے ڈھیرجبکہ گٹر ابلنے لگے۔

(جاری ہے)

شہریوں کاکہناتھاکہ اتنے عرصہ میں تو میگا پروجیکٹ مکمل ہوجاتے ہیں جتنا وقت صرف چند یوٹرنز کی تعمیر اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش پرصرف کیاگیا اسکیم موڑ، چوک یتیم خانہ، موڑ سمن آباد اور چوبرجی تک مختلف مقامات پر یوٹرنز کی تعمیر جولائی مین شروع کی گئی جو سست روی کا شکار ہے لیکن پانچ کلومیٹر روٹ پر گرین بیلٹس پر کہیں گرین ایریا ہے تو کہیں کھنڈرات کے مناظر ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ حکام بالا سگنل فری کوریڈور کی تعمیر اور گرین بیلٹس کی بحالی کے منصوبے میں تاخیر کا نوٹس لیں تاکہ ناصرف منصوبہ جلد مکمل ہوبلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہترہوسکے۔

متعلقہ عنوان :