عشق مصطفی ؐ ہر مسلمان کے دل کی دھڑکن ،سیرت النبی ؐرہتی دنیا تک کے انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے،محمد اصغرجوئیہ
امت مسلمہ اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر اپنی نسلوں کی آبیاری کرے اور قرآن مجید کے ساتھ ساتھ سیرت ؐبچوں کو پڑھائی جائے تو دنیا میں سیاسی وسماجی انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے،ڈپٹی کمشنر کاسیرت ؐکانفرنس سے خطاب
اتوار 17 اکتوبر 2021 18:00
(جاری ہے)
علما کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ امت کو زیادہ سے زیادہ اسوہ حسنہ اور سیرت النبی ؐ سے روشناس کرائیں ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی کا دارومدار اعمال صالح پر ہے اور کوئی کام ایسا نہیں جوزندگی گزارنے کے لئے ضروری ہو اور نبی مکرم ؐ نے امت کو اسے کرنے کاطریقہ نہ بتایا ہو۔
آپ کی پوری زندگی مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب سیرت النبی ؐکو سمجھیں اور زیادہ سے زیادہ اس پر عمل کریں۔اس کانفرنس میں رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید، سابق ایم این اے حاجی اسلم کچھیلا، سابق ایم پی اے ملک شعیب اعوان، سابق تحصیل ناظم مرزا محمد الیاس بیگ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار شمس نوید چیمہ،ڈویژنل خطیب قاری وقار عثمانی.سعیداختر کوہلی.میاں عبالغفار آزاد ،قاری عبدالوحید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بلال فیروزجوئیہ، ڈائریکٹر تعلقات عامہ شہزاد احمد ورک کے علاوہ تمام مکاتب فکرکے علما کرام ، سیاسی و سماجی شخصیات، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور صحافیوں نے شرکت اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے سرانجام دیئے۔جبکہ تقریب کے کوآرڈینیٹر امیرافضل اعوان، معاون شیخ نعیم طاہرتھے۔سیرت کانفرنس کے اختتام پر امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث سٹی عرفان اللہ ثنائی نے امت مسلمہ اور پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کرائی اورکانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علما نے یکجا ہو کر عشق مصطفیؐ کا مظاہرہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.