پاکستان میں اسکول کے بچوں پر کورونا ویکسینیشن کے منفی اثرات کی خبریں جعلی قرار
بچوں پر کورونا ویکسین کے مضر اثرات سے متعلق ویڈیو پر این سی او سی کا بیان سامنے آ گیا
سمیرا فقیرحسین پیر 18 اکتوبر 2021 10:22
(جاری ہے)
سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ رپورٹ حقائق کے خلاف تھی اور طبی معائنے کے بعد ویکسین کے رد عمل کا کوئی اشارہ سامنے نہیں آیا، فائزر ڈبلیو ایچ او کی مجاز ویکسین ہے اور 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے محفوظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہاڑی کے اسکول میں 29 ستمبر کو 300 طلباء کو فائزر ویکسین لگائی گئی تھی اور اگلے دن تمام طلبا نے معمول کے مطابق اسکول میں شرکت کی تھی۔ انہوں نے عوام پر زور دیا تھا کہ وہ کورونا ویکسین کے بارے میں غلط معلومات سے گریز کریں ، تمام دستیاب ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ یاد رہے کہ 28 ستمبر کو پاکستان بھر میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اجلاس میں ملک بھر میں بارہ سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس حوالے سے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ ویکسین لگوانے کا فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا ہے جس کے تحت اب بارہ سال اور اس سے زائد عمر کے بچے بھی کورونا کی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں میں ویکسی نیشن کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.