بحیرہ روم میں 120 مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

پیر 18 اکتوبر 2021 16:38

بحیرہ روم میں 120 مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) جرمنی کی امدادی تنظیم سی واچ نے بتایاہے کہ بحیرہ روم میں ایک سو بیس مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ اس تنظیم کے جہاز سی واچ تھری نے پہلی امدادی کارروائی لیبیائی ساحل کے قریب کی، جہاں چھیاسٹھ افراد کو بچایا گیا اور ان میں متعدد بچے بھی شامل تھے۔ اس کے تین گھنٹے بعد ہی ایک دوسری کارروائی کی گئی، جہاں چون افراد کو بچایا گیا۔ یہ افراد ربڑ کی ایک کشتی پر سوار تھے۔ مہاجرین یورپ پہنچنے کے لیے سمندر کا خطرناک راستہ اختیار کرتے ہیں۔ اس سفر میں سالانہ سینکڑوں مہاجرین ڈوب کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :