کراچی میں ڈینگی وائرس کے سرکاری اور غیرسرکاری اعدادو شمار میں زمین آسمان کا فرق

بدھ 20 اکتوبر 2021 13:01

کراچی میں ڈینگی وائرس کے سرکاری اور غیرسرکاری اعدادو شمار میں زمین ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) شہر قائد میں روزانہ سینکڑوں افراد ڈینگی کا شکار ہونے لگے تاہم اس بگڑتی صورتحال کے باوجود شہر میں اسپرے کی مہم شروع نہ کی جا سکی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈینگی وائرس نے سر اٹھالیا لیکن سرکاری اور غیرسرکاری اعدادو شمار میں زمین آسمان کا فرق دیکھا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 30سے زائد افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے لیکن غیرسرکاری اعدادو شمارخطرناک صورتحال پیش کررہے ہیں۔

غیرسرکاری اعدادو شمار کے مطابق روزانہ سینکڑوں مریض ڈینگی کا شکار ہورہے ہیں تاہم اس بگڑتی صورتحال کے باوجود شہر میں اسپرے کی مہم شروع نہیں کی گئی جبکہ شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام پر تو پہلے ہی سوال اٹھتے آرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :