ہنگامی موسمی صورتحال، قطر ایئرویز کی پرواز میں 12 مسافر زخمی

اس واقعے میں چھ مسافر اور عملے کے چھ افراد زخمی ہوئے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کا بیان

Sajid Ali ساجد علی اتوار 26 مئی 2024 19:19

ہنگامی موسمی صورتحال، قطر ایئرویز کی پرواز میں 12 مسافر زخمی
دوحہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی 2024ء ) ہنگامی موسمی صورتحال سے دوچار ہونے کے بعد قطر ایئرویز کی پرواز میں 12 مسافر زخمی ہوگئے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق دوحہ سے ڈبلن جانے والی قطر ایئرویز کی پرواز کے دوران اتوار کو خراب موسمی صورتحال کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے، یہ پرواز مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے سے کچھ دیر پہلے ڈبلن میں اتری جہاں اسے ہنگامی خدمات فراہم کی گئیں، جن میں ایئرپورٹ پولیس اور فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کی سروسز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈبلن ایئرپورٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 107 کو ترکی کے اوپر سے پرواز کے دوران ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، اس واقعے میں چھ مسافر اور عملے کے چھ افراد زخمی ہوئے، مسافروں اور عملے کو ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے، واقعے کے باعث فلائیٹ آپریشنز میں کسی قسم کا خلل پیدا نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :