بھارت سے ٹاکرا، بابراعظم اماراتی میدانوں میں اب تک ناقابل شکست
بابراعظم نے متحدہ عرب امارات میں 11 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں اور سبھی میں کامیابی ان کے نام رہی ہے
ذیشان مہتاب جمعرات 21 اکتوبر 2021 11:23
(جاری ہے)
بابراعظم نے متحدہ عرب امارات میں 11 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں اور سبھی میں کامیابی ان کے نام رہی ہے۔
انڈین شائقین کرکٹ جہاں ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستانی ٹیم کیخلاف اپنی ٹیم کے مسلسل کامیابیوں سے امید رکھے ہوئے ہیں وہیں پاکستانی شائقین کو توقع ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کامیابیوں کا بہتر ریکارڈ اس مرتبہ کچھ نیا کر سکتا ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں اب تک 5 مرتبہ مدمقابل آئی ہیں، تمام میچوں میں کامیابی انڈین ٹیم کے نام رہی ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں مجموعی طور پاکستان کے کھیلے گئے میچوں کی تعداد انڈیا سے زیادہ ہے۔ پاکستانی ٹیم نے اب تک کل 34 میچ کھیلے، 19 میں کامیابی حاصل کی جب کہ 15 میں ناکامی کا سامنا رہا۔ چند روز قبل ہزاروں فٹ کی بلندی پر اپنی 27ویں سالگرہ منانیوالے بابراعظم کا بیٹنگ ریکارڈ بتاتا ہے کہ قومی ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے بعد ان کی پرفارمنس مزید بہتر ہوئی ہے۔ کرکٹ مبصرین اور سوشل میڈیا شائقین بھی ٹی 20 ورلڈ کپ میں انہیں ’پاکستانی بیٹنگ کے اہم ستون‘ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان اور انڈیا کا بڑا مقابلہ شائقین کے ساتھ ساتھ کرکٹ مبصرین اور سابق و موجودہ کرکٹرز کی بھی خصوصی دلچسپی کا مرکز ہے۔ پاکستان کی جانب سے موجودہ ٹورنامنٹ کھیلنے والی کھلاڑیوں میں شعیب ملک نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 28 میچوں کی 27 اننگز کھیلی ہیں۔ 10 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے انہوں نے کل 546 رنز بنائے ہیں۔ 32.11 کی ایوریج اور 116.41 کے سٹرائک ریٹ کے ساتھ ان کا سب سے زیادہ سکور 57 رنز رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.