حکومت کی جانب سے گھی کی قیمت میں 109 روپے فی کلو اضافے کی خبر کی حقیقت سامنے آ گئی
یہ خبر جعلی ہے،گھی خوردنی تیل سے بنتا ہے جو بیرون ملک سے خریدا جاتا ہے،عالمی منڈی میں خوردنی تیل کی قیمت میں اضافے یا کمی سے گھی کی قیمت ذیادہ یا کم ہوتی ہے۔حکومت نے خوردنی تیل پر امپورٹ ڈیوٹی بھی انتہائی کم کر دی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کی وضاحت
مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 اکتوبر 2021 11:50
(جاری ہے)
یوٹیلٹی سٹور پر مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 40 سے 1090 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری ہو گا۔
یوٹیلٹی سٹورز پر ملنے والے گھی کی فی کلو قیمت میں 109 روپے اور 10لیٹر کین میں 1090 روپے کا ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ڈالڈا گھی کا 10 لیٹر کین 2500 روپے بڑھ کر 3590 روپے کا ہو گیا۔اسی طرح میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی قیمت میں 475 روپے کا اضافہ کیا گیا۔جس کے بعد میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی قیمت 2885 سے بڑھا کر 3360 روپے مقرر کی گئی۔یوٹیلٹی سٹورز پر 5 لیٹر کوکنگ آئل کی قیمت میں 463 روپے کا اضافہ کیا گیا جب کہ من پسند کوکنگ آئل کی قیمت 465 روپے تک بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد من پسند 5 لیٹر کوکنگ آئل ٹن کی قیمت 1245 سے بڑھ کر 1710 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بجلی کی قیمت میں ایک ر وپے 68پیسے اضافہ کی منظوری دیدی گئی ۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے ، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ،بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا ، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی ،نیپرا نے گزشتہ مالی سال کے نقصانات پورا کرنے کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی منظوری دی تھی ،نیپرا نے گردشی قرض کے خاتمے کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ وصولی کی اجازت دی تھی ،صارفین سے یہ وصولی ایک سال کیلئے کی جائے گیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب حکومت کا اعلانات کے باوجود گندم خریدنے سے گریز‘کسانوں کے صبر کا پیمانہ لبریزہونے لگا
-
بھارتی انتخابات تیسرے مرحلے میں داخل:بی جے پی کا گڑھ سمجھے جانے 93 حلقوں میں پولنگ جاری ہے
-
جسٹس محسن اختر کیانی کا سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی، فریقین کو نوٹسز جاری
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملے کی تحقیقات بند
-
چیف جسٹس کی مدت طے کرنے کا مطالبہ بارز کی طرف سے آیاہے،رانا ثناءاللہ
-
اقوام متحدہ‘امریکا سمیت عالمی برادری کے انتباہ کے باوجود اسرائیل کا رفح پر ایک اور حملہ‘11فلسطینی شہید
-
بیرونی خلا میں ہتھیارو ں کی تنصیب روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا جنرل اسمبلی میں مباحثے کےد وران اظہار خیال
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے غداری کرکے یہ سیٹ لی، گورنر خیبر پختونخوا
-
وفاقی تعلیمی اداروں کی طالبات اورخواتین اساتذہ کیلئے مفت سفری سہولت فراہم کرنے کااعلان
-
احتساب عدالت کی جانب سے بیانات پر پابندی کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی
-
پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک اور آزاد جموں و کشمیر کو سبسڈی کی ادائیگیوں کی مد میں 130 ارب روپے کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.