ایف بی آر نے ایک کروڑ کاروباری افراد کو نوٹس دینے کی تیاری کر لی، اگلے ماہ سلسلہ شروع ہوگا

جمعرات 21 اکتوبر 2021 12:02

ایف بی آر نے ایک کروڑ کاروباری افراد کو نوٹس دینے کی تیاری کر لی، اگلے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے ایک کروڑ کاروباری افراد کو نوٹس دینے کی تیاری کر لی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک کروڑ سے زائد بزنس مینز کو نوٹس جاری کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی۔ ایف بی آر نوٹس جاری کرنے کا سلسلہ نومبر میں شروع کریگا ان افراد کو سیلز ٹیکس کٹوتی نہ کرنے پر نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس کی کٹوتی شروع نہ کرنے پر وارننگ دی جائے گی۔ عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں مانیٹرنگ ٹیمیں دورہ کریں گی۔ مانیٹرنگ کی منظوری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی پہلے ہی دے چکی ہے، کارخانوں، ہول سیلرز اور ڈیلروں کی مانیٹرنگ کی جائیگی رسید کے بغیر فروخت پر نوٹس کے ذریعے جواب طلب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کے نام سے مانیٹرنگ ٹیکس فورس نومبر میں تشکیل دی جائے گی۔

خصوصی سکواڈ ملک کے تمام شہروں کے صنعتی علاقوں کی مانیٹرنگ کریں گے۔ تمام بڑے شہروں کے پوش علاقوں میں ان ٹیموں کی تعیناتی ہو گی۔ یہ سکواڈ فاٹا سے ٹیرف ایریا میں آنے والے مال کی بھی مانیٹرنگ ٹریک اینڈ ٹریس کے تحت کریں گے۔ مانیٹرنگ فورس کے چھاپوں میں پکڑی جانے والی ٹیکس چوری کی رپورٹس کمشنر ان لینڈ ریونیو سروس کو پیش کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :