اشتہارات کے ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے ریفرنس میں یوسف رضا گیلانی سمیت ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 13:12

اشتہارات کے ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے ریفرنس میں یوسف رضا گیلانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف اشتہارات کے ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے ریفرنس میں ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ۔ جمعرات کو کیس کی سماعت جج اعظم خان نے کی ۔ دور ان سماعت احتساب عدالت میں یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔

(جاری ہے)

شریک ملزم سابق وفاقی سیکرٹری فاروق اعوان نے نیب ریفرنس چیلنج کر دیا،فاروق اعوان نے ریفرنس کو نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت چیلنج کیا جس میں کہاگیاکہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد ریفرنس کی کوئی حیثیت نہیں ، آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت کا دائرہ اختیار بھی ختم ہو گیا ہے۔

احتساب عدالت نے شریک ملزم کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا ۔بعد ازاں عدلات نے مزید کارووائی 10نومبر تک ملتوی کر دی ۔ یاد رہے کہ ملزمان پر یونیورسل سروسز فنڈز کی کروڑوں کی اشتہاری مہم من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام ہے،نیب نے ملزمان کیخلاف اختیارات سے تجاوز کرنے کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔