ڈپٹی کمشنر پنجگورامن و امان کی صورتحال، تعلیم صحت کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں ،اسد اللہ محمد حسنی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 19:35

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف پنجگور کے ضلعی صدر اسد اللہ محمد حسنی نے ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی سے ملاقات کی اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ نائب ناظم بی این پی عوامی کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی محمد اکبر بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر پنجگور سے ملاقات کے بعد مقامی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف پنجگور کے ضلعی صدر اسد اللہ محمد حسنی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پنجگورعبدالرزاق ساسولی پنجگور میں امن و امان کی صورت تعلیم صحت کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں اور وہ اسپورٹس اور پبلک لائبریریز کے فروغ کے لئے اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجود حکومت پنجگور کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور کے جاری ترقیاتی منصوبے کے مکمل ہونے سے نہ صرفِ شہر کی خوبصورتی میں اصافہ ہوگا بلکہ لوگوں کو سفری سہولیات میسر آئیں گے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں یونیورسٹی سب کیمپس کے قیام کا کالج کی تعمیر سمیت دیگر منصوبوں جن میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس سمیت دیگر منصوبوں کے مکمل ہونے سے شہر کا نقشہ بدل جائے گا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پنجگور جناب عبدالرزاق ساسولی کی نگرانی میں ترقیاتی منصوبوں اچھے طریقے سے مکمل ہورہیہیں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ عوام اچھے کاموں کی حوصلہ افزائی کرینگے۔