سیکریٹری ثقافت و سیاحت سندھ عبد الرحیم سومرو کی زیر صدارت اجلاس
شہباز ہال حیدرآباد میں تاریخی ورثہ قرار دی گئی عمارات کو محفوظ بنانے اور حیدرآباد میں سیاحتی مقامات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ؒ محکمہ ثقافت 14نومبر سے حیدرآباد کے سیاحتی مقامات کا وزٹ کرانے کیلئے سرکاری سطح پر ایک بہترین ٹوئر کا اہتمام کر رہاہے جس میں پورے ملک کے لوگ خود کو رجسٹرڈ کروا کے محکمہ ثقافت کے تعاون سے شہر کے تمام سیاحتی مقامات گھوم سکتے ہیں: عبدالرحیم سومرو
جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:56
(جاری ہے)
سیکریٹری ثقافت و سیاحت نے کہا کہ حیدرآباد اور گردو نواح کے شہروں میں موجود ثقافتی و سیاحتی مقامات پر سیاحت کو فروغ دلانے کیلئے محکمہ ثقافت ضلعی انتظامیہ سے ملکر ڈویزن کے مختلف شہروں کے مشہور مقامات کا ایک ٹوئر منعقد کر رہا ہے اور اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا ۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سیاحوں کی رہائش ، سیاحتی مقامات کے متعلق پمفلیٹ شایع کروا نے سمیت کوسٹر یا منی بس کے ذریعے تمام سیاحتی و ثقافتی مقامات کا سیر کرایا جائیگا ۔ اس موقع پر سیکریٹری ثقافت و سیاحت نے کہا کہ محکمہ ثقافت کی جانب سے ایک سیاحتی کمیٹی تشکیل دی جائیگی جو سیاحت کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرنے کو یقینی بنائیگی۔ اجلاس میں کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے کہا کہ حیدرآباد تاریخی لحاظ سے ایک بڑا اہم شہر ہے جہاں کئی تاریخی عمارات موجود ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سیاحت کے حوالے سے حیدرآباد اور گردو نواح کے شہروں میں کئی سیاحتی مقامات بھی ہیں جنہیں بہتر بناکر سیاحت کو فروغ دلانے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ کمشنر حیدرآباد نے مزید کہا کہ محکمہ ثقافت اور ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے نجی شعبوں کو بھی موقع فراہم کر رہا ہے تاکہ ہم اپنے شہر کی تاریخ کو زندہ رکھ سکیں ۔ کمشنر حیدرآباد نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں بسنت ہال ، میروں کے قبے ، غلام شاہ کلہوڑو کی مزار ، مکھی ہاؤس ، حسرت موہانی لائبریری ، میٹھا رام ہاسٹل اور دیگر کئی تاریخی عمارات ہیں جنہیں بحال کیا گیا ہے اور دیگر عمارات پر بحالی کا کام جاری ہے اور اس ضمن میں مزید کوششیں کر کے حیدرآباد کے تاریخی ورثے کو محفوظ بنایا جائیگا تاکہ نہ صرف ہم اپنی قدیم تاریخ کو محفوظ بنا سکیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سیاحت کیلئے بھی مواقع فراہم کر سکیں ۔ کمشنر حیدرآباد نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حیدرآباد کے تاریخی مقامات کے حوالے سے سول سوسائٹی سے ملکر ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا جائے تاکہ عوام کو شہر کی تاریخ سے متعلق معلومات مل سکے۔ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے اجلاس کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ حیدرآباد میں جو بھی تاریخی مقامات ہیں انہیں محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ سیاحت کیلئے شہر میں مختلف شعبوں کے لوگوں کو مدعو کیا جائیگا اور اس حوالے سے موثر انتظامات کر کے سیاحت کی صنعت کو بحال کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نیاز اسٹیڈیم کی بحالی کے حوالے سے بھی بہت جلد وہاں ٹی ٹوئنٹی میچز کرائے جائیں گے تاکہ کرکٹ گراؤنڈ کو واپس کھیلوں کیلئے کھولا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام تاریخی مقامات پر کاؤنٹرز بنا کر سیاحوں کی آسانی کیلئے تمام تر انتظامات کیے جائیں گے اور اس ضمن میں تاریخی مقامات پر بل بورڈز اور پینافلیکس کے ذریعے معلومات ڈسپلے کی جائیگی جس میں عمارات کی تاریخی اہمیت اور دیگر متعلقہ معلومات تحریر ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے سیکریٹری ثقافت و سیاحت عبد الرحیم سومرو کو حیدرآباد میں موجود تاریخی ورثہ قرار دی گئی تمام بحال کی جانے والی عمارات اور جن عمارات پر بحالی کا کام جاری ہے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر حیدرآباد سید سجاد حیدر ، ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر نیلو فر شیخ ، ڈائریکٹر ماجد بھرگڑی انسٹیٹیوٹ امر فیاض برڑو اور محکمہ سیاحت و ثقافت کے متعلقہ افسران نے بھی شرکت کیمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.