قصور، سب نیشنل گورننس پروگرام کے زیر اہتمام تربیتی سیشن کا انعقاد

جمعہ 22 اکتوبر 2021 12:35

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء) سب نیشنل گورننس پروگرام کے زیر اہتمام لوکل گورنمنٹ باڈیز کی محصولات کی وصولی‘ خودانحصاری کے عنوان پر سب نیشنل گورننس  پروگرام کے دفتر میں ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت لوکل گورننس ایکسپڑٹ ڈاکٹر مشرف رسول سیان نے کی۔

(جاری ہے)

تربیتی سیشن کی ابتدا  ڈسٹرکٹ ٹیم لیڈر سب نیشنل گورننس پروگرام محمد ریاض نے کی جبکہ تربیتی سیشن میں ڈپٹی ڈاریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر،فنانشل ایڈوائزر ایس این جی انعم حسین، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رضوان علی سمیت تمام تحصیل کونسلز، میونسپل کمیٹیز اور ٹاؤن کمیٹیز کے فنانس آفیسرز ودیگر افسران نے شرکت کی۔

تربیتی ورکشاپ میں لوکل گورنمنٹ باڈیز کے مقامی حکام کو ممکنہ محصولات جمع کرنے کے درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور ضلعی سطح پر اپنے ذرائع آمدن میں اضافہ کیلئے حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی گئی اورمقامی حکومتوں کی استداد کار میں اضافہ کرکے شہریوں کو بہتر میونسپل سروسز کی فراہمی پر زور دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :