قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے وفد کی اورنج لائن میٹر وٹرین ڈیرہ گجراں ڈپو کا دورہ،سفری سہولیات کا جائزہ لیا
جمعہ 22 اکتوبر 2021 17:46
(جاری ہے)
بعدازاں قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے وفد نے صوبائی وزیرجہانزیب خان کھچی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور پی ایم اے کے افسران کے ہمراہ ڈیرہ گجراں ڈپو سے لکشمی چوک سٹیشن تک سفر کیا اور سفری سہولیات کا جائزہ لیا۔
صوبائی وزیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سی پیک کا مکمل ہونے والاٹرانسپورٹ سیکٹر کا پہلا منصوبہ اور پاکستان کی پہلی الیکٹرک ٹرانسپورٹ ہے، اس منصوبے سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آ ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ پراجیکٹ ہے جسے چینی اشتراک سے مکمل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے انٹرنیشنل کمٹمنٹس کے پیش نظراس منصوبے کو نہ صرف مکمل کیا بلکہ اسے فنکشنل بھی کیا ۔جہانزیب خان کھچی نے وفد کو بتایا کہ لاہوراورنج لائن میٹروٹرین کے مسافروں کی تعداد میں اضافے اور سبسڈی کو کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،بزرگ شہریوں اورخصوصی افراد کو مفت سفر ی سہولت فراہم کی جائے گی،اسی طرح طالبعلموں کیلئے سٹوڈنٹ کارڈ، سرکاری ملازمین کیلئے گورنمنٹ ایمپلائی کارڈ اورملازم پیشہ خواتین کیلئے ورکنگ ویمن کارڈمتعارف کروائے جا ئیں گے۔اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی نور عالم خان، رضا ربانی خان، زاہد اکرم درانی،عمر اسلم خان، نورنکوانٹرنیشنل،گوانگ زومیٹرو اور ڈائیو ایکسپریس کے کنسورشیم کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر لی چن اورمتعلقہ افسران سمیت چینی اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.