راولپنڈی،شہید کانسٹیبل امیر داد محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہوگئے

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 22:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) شہید کانسٹیبل امیر داد محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہوگئے ،شہید کانسٹیبل نومبر 1983میں محکمہ پولیس میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوئے تھے ،آپ کوٹلی ستیاںکے علاقہ میں اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لیے ریڈکے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے اور 15فروری 2002کو جام شہادت نوش فرما گئے۔شہداء ہمارا فخر ہیں جنہوںنے اپنے خون سے ارض پاک کی آبیاری کی،سی پی اومحمد احسن یونس۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق شہید کانسٹیبل امیر داد مورخہ 23اکتوبر 2021کومحکمہ پولیس میں 60سالہ سروس پوری ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے،شہید کانسٹیبل نومبر 1983میں محکمہ پولیس میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوئے تھے ،آپ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کوٹلی ستیاں کے علاقہ میں اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لیے ریڈکیا ،مجرم نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کردی ،آپ نے جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے اشتہاری کی گرفتاری کی کوشش کی اسی دوران فائر آپ کی چھاتی پر لگے جو جان لیوا ثابت ہوئے اور15فروری 2002کو جام شہادت نو ش فرما گئے ،شہید کانسٹیبل امیرداد کے ریٹائرڈہونے پر ان کی پینشن کے تمام واجبات ان کے لواحقین کو اد ا کیے جارہے ہیں،اس موقعہ پر سی پی اومحمد احسن یونس کا کہناتھاکہ شہداء ہمارا فخر ہیں جنہوںنے اپنے خون سے ارض پاک کی آبیاری کی ،شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :