کوروناویکسین کی مزید66 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

ساڑھے6کروڑ سے زائد پاکستانیوں کو ویکسین لگانے کے بعد ملک کو کورونا سے پاک کرنے کی کوشش، کوروناویکسین کی 66لاکھ ڈوز اسلام آبادلائی گئی ہیں، ویکسین چین اور امریکا سے پاکستان منتقل کی گئی ہے، وزارت صحت

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 24 اکتوبر 2021 20:10

کوروناویکسین کی مزید66 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 24اکتوبر 2021) 6کروڑ سے زائد پاکستانیوں کو ویکسین لگانے کے بعد ملک کو کورونا سے پاک کرنے کی کوشش، کوروناویکسین کی مزید66 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کوروناویکسین کی بھاری کھیپ پاکستان منتقل کردی گئی جس میں ویکسین کی 66 لاکھ خوراکیں ہیں۔ذرایع وزارت صحت کے مطابق کوروناویکسین کی 66لاکھ ڈوز اسلام آبادلائی گئی ہیں، ویکسین چین اور امریکا سے پاکستان منتقل کی گئی ہے، چین سے سائینوویک ویکسین کی 30لاکھ ڈوزلائی گئی ہیں، 30 لاکھ سائینوویک ڈوز چینی حکومت کا پاکستان کوتحفہ ہے، چین سے30لاکھ ویکسین ڈوز پی آئی اے کے ذریعے لائی گئی۔

’کوویکس سے36لاکھ کوروناویکسین ڈوز کی کھیپ موصول ہوئی، کوویکس کی جانب سے پاکستان کوفائزرویکسین فراہم کی گئی ہے، کوویکس کی ویکسین کھیپ غیرملکی ایئرلائن سے اسلام آباد پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

‘اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی بتایا کہ 66لاکھ کورونا ویکسین ڈوز ای پی آئی کے مرکزی ویئرہاؤس منتقل کردی گئیں، فائزر اور کوروناویک ویکسین صوبوں کو حسب ضرورت فراہم ہوگی، وفاقی حکومت صوبوں سے ویکسین کی ڈیمانڈلسٹ طلب کرےگی، 14کروڑ سے زائد کوروناویکسین ڈوز پاکستان لائی جا چکی ہیں۔

کوویکس سے پاکستان کو 3کروڑ کورونا ویکسین ڈوز عطیہ ملی ہیں، چین پاکستان کو 80لاکھ کوروناویکسین ڈوزتحفہ دے چکا ہے، کوویکس سے پاکستان کو فائزر، آسٹرازنیکا، موڈرنا اور سائینوفام ویکسین ملی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان لائی گئی 10کروڑ سے زائد کوروناویکسین ڈوزخریدی گئی ہیں، پاکستان کو 3کروڑ80لاکھ کورونا ویکسین ڈوزعطیہ اور تحفہ ملی ہیں۔

متعلقہ عنوان :