پنجاب حکومت نے کورونا ویکسی نیشن سہولت ہر دہلیزتک خصوصی مہم کا آغاز کر دیا‘میاں اسلم اقبال

25اکتوبر سے 12نومبر تک جاری رہنے والی مہم کے دوران ٹیمیں گھر گھر جاکر لوگوں کی ویکسی نیشن کریں گی‘ صوبائی وزیر

پیر 25 اکتوبر 2021 17:15

پنجاب حکومت نے کورونا ویکسی نیشن سہولت ہر دہلیزتک خصوصی مہم کا آغاز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا ویکسی نیشن سہولت ہر دہلیزتک خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے، 25اکتوبر سے 12نومبر تک جاری رہنے والی اس منظم مہم کے دوران ٹیمیں گھر گھر جاکر لوگوں کی مفت ویکسی نیشن کریں گی، مہم کے دوران روزانہ 10لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور ویکسی نیشن کروائیں تاکہ وہ بیماری سے محفوظ رہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا سے ہزاروں قیمتی جانوں اور اربوں روپے کا معاشی نقصان ہوا ہے۔کورونا سے نجات اور کاروباری سرگرمیوں کی مکمل بحالی کے لئے ہر فرد کی ویکسی نیشن ضروری ہے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ 12ہزار سے زائد ٹیمیں اس خصوصی مہم میں حصہ لیں گی۔ اس حوالے سے صوبے میں 14ہزار نئے ویکسی نیشن سنٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں تاکہ کوئی فرد ویکسی نیشن سے محروم نہ رہ جائے۔

متعلقہ عنوان :