تھائی لینڈ ، غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش پرمیانمار کے 48شہری گرفتار

منگل 26 اکتوبر 2021 13:35

تھائی لینڈ ،  غیر قانونی طور پر  سرحد عبور کرنے کی کوشش  پرمیانمار  کے ..
بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2021ء) تھائی لینڈ  کی سیکورٹی فورسز نے غیر قانونی طور پر  سرحد عبور کرنے کی کوشش  پر   میانمار کے 48شہریوں  کوگرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تھائی لینڈ کے اخبار بنکاک پوسٹ نے  سکیورٹی   فورسز  کے  ترجمان کے حوالے سے بتایا   کہ سکیورٹی  فورسز نے  معمول کے  گشت کے دوران ضلع سائی یوک  کےگاوں  فونئے  کی سرحد  کے قریب غیر قانونی طور پر  داخل  ہو نے کی کوشش پر    2ڈرائیوروں سمیت میانمار کے48شہریوں   کوحراست میں لے لیا۔گرفتار افراد میں14  خواتین  بھی شامل ہیں  ۔

متعلقہ عنوان :