ممنوعہ مقامات میں تمباکو نوشی کرنے پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

ممنوعہ مقامات پر تمباکو نوشی منع ہے۔ خلاف ورزی پر جرمانے ہوں گے۔ وزارت صحت کے ماتحت انسداد تمباکو نوشی کا انتباہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 اکتوبر 2021 17:18

ممنوعہ مقامات میں تمباکو نوشی کرنے پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کرنے ..
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اکتوبر 2021ء) : ممنوعہ مقامات میں تمباکو نوشی کرنے والوں پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت صحت نے مخصوص مقامات پر تمباکو نوشی سے متعلق انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے شہریوں پر 20 ہزار ریال تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اُردو نیوز کے مطابق عاجل ویب سائٹ پر شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت صحت کے ماتحت انسداد تمباکو نوشی قومی کمیٹی نے کہا ہے کہ ممنوعہ مقامات پر تمباکو نوشی منع ہے۔

خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ ا نسداد تمباکو نوشی کمیٹی نے کمپنیوں، اداروں، نجی اور پبلک مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں تمباکو نوشی منع ہے۔ اس کے علاوہ ایسے کسی بھی مقام پر تمباکو نوشی منع ہے جو آس پاس کے مقامات سے الگ تھلگ ہو۔

(جاری ہے)

متعلقہ جگہ کی اونچائی کم از کم تین میٹر سے کم ہو۔ خودکار سسٹم سے بند ہونے والے دروازے نصب ہوں۔

عاجل ویب سائٹ پر شائع خبر کے مطابق متعلقہ مقام پر بیک وقت مقررہ تعداد سے زیادہ افراد جمع ہونے کی اجازت نہ ہو- فی کس 1.40 مربع میٹر کی جگہ رکھی گئی ہو- سگریٹ نوشی نہ کرنے والوں کو وہاں موبائل، فیکس اور پرنٹر جیسی سہولتیں مہیا نہ ہو۔ سگریٹ نوشی کے لیے خاص کمرے تمباکو نوشی نہ کرنے والوں کی گزرگاہ پر واقع نہ ہوں۔ متعلقہ مقام پر مصنوعی چھت کی صفائی آسانی سے کی جا سکتی ہو۔ فرش آگ نہ پکڑنے والے اور قابل صفائی مواد سے تیار کیا گیا ہو۔ اس جگہ 18 برس سے کم عمر کے افراد کے داخلے پر پابندی عائد ہو۔ مزید برآں بیان میں کہا گیا کہ متعلقہ مقام پر سلامتی کے تمام انتظامات ہوں۔ اس کے علاوہ عمارتوں میں بھی آگ بجھانے کے لیے مقرر آلات دستیاب ہوں۔

متعلقہ عنوان :