بھارتی وزیر نواب ملک کا آریان خان کیس کی الیکٹرانک تحقیقات کا مطالبہ

بدھ 27 اکتوبر 2021 18:36

بھارتی وزیر نواب ملک کا آریان خان کیس کی الیکٹرانک تحقیقات کا مطالبہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) بھارتی وزیر نواب ملک نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے معاملے کی الیکٹرانک تحقیقات کروانے کا مطالبہ کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، وزیر نواب ملک نے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے معاملے میں این سی بی پرچند نئے الزامات عائد کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

این سی بی کی قیادت کرنے والے سمیر واکھنڈے ، پربھاکر سیل، کرن گوساوی اور واکھنڈے کے ڈرائیور کے کالز ریکارڈ کی تفصیلات حاصل کرنے اور اس معاملے کی مکمل الیکٹرانک تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے یہ مطالبہ کرتے ہوئیب ھارت میں گزشتہ سال سامنے آنے والے منشیات کے کیس کی مثال بھی دی جن میں سارہ علی خان، دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور جیسے بالی ووڈ کے کئی بڑے نام شامل تھے۔

خود کشی کرکے اپنی جان لینے والے اداکارسشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کے دوران پچھلے سال سامنے آنے والے کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس میں پوچھ گچھ کے بعد بھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے‘۔انہوں نے کہا کہ سچ تلاش کرنے کے لیے مشہور شخصیات کے مالدیپ کے دوروں پر توجہ دیں‘۔