پارٹی فنڈنگ ; مسلم لیگ ن ڈونیشن کی مد میں موصول 45کروڑ سے زائد کے پارٹی فنڈزکے ثبوت فراہم نہ کرسکی
مسلم لیگ ن کے بینک اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی غیر تصدیق شدہ ٹرانزیکشن سامنے آئیں
سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 اکتوبر 2021 10:54
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی غیر تصدیق شدہ ٹرانزیکشن بھی سامنے آئیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسکروٹنی کمیٹی میں اعتراض داخل کیا گیا تھا کہ مسلم لیگ ن کے45 کروڑ سے زائد کے پارٹی فنڈز غیر تصدیق شدہ ہیں،حکمران جماعت نے سوال اٹھایا 45 کروڑ، 36 لاکھ کہاں سے موصول ہوئے۔ پی ٹی آئی نے اسکروٹنی کمیٹی کے اجلاس میں ن لیگ سے بنک سٹیٹمنٹیں اور کراس چیک مانگ لیے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ 2013ء اور 2014ء میں مسلم لیگ ن کو 45 کروڑ 69 لاکھ اور 71 ہزار کے فنڈز موصول ہوئے ،اس نے تاحال 5 اکا ؤنٹس کی بنک اسٹیٹمنٹیں الیکشن کمیشن کو فراہم نہیں کیں۔ رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹرلا کی صدارت میں ن لیگ کے مالیاتی کھاتوں کا جائزہ لینے کے لیے سکرونٹی کا ان کیمرہ اجلاس ہوا، ن لیگ کی طرف سے راجہ ریاض اور ایڈوکیٹ جہانگیر جدون پیش ہوئے، پی ٹی آئی کی طرف سے مالیاتی ماہرین نجم الثاقب اور جمال عبدالناصر نے ن لیگ کے اکاؤنٹس کا جائزہ لیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ن لیگ کے مالیاتی کھاتوں کا آٹھ دن تک جائزہ لیا جائے گا، دونوں جماعتوں کے مالی کھاتوں کا جائزہ لینے کی درخواست پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی طرف سے کی گئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.