راولپنڈی میں راستوں کی بندش پر ڈپٹی کمشنر، پولیس سے جواب طلب کر لیا گیا
یکم نومبر کو بتایا جائے کہ کن خطرات کی وجہ سے راستے بند کئے گئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ
سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 اکتوبر 2021 12:37
(جاری ہے)
واضح رہے کہ کالعدم تنظیم کے احتجاج اور دھرنے کے پیش نظر راولپنڈی کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
جبکہ مری روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ سکستھ روڈ، چاندنی چوک، لیاقت باغ، مری چوک اور کمیٹی چوک پر مزید کنٹینرز کھڑے کردیے گئے ہیں۔ راولپنڈی میٹرو بس سروس بھی تا حکم ثانی بند ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی مری روڈ کے اطراف کاروباری مراکز بھی بند ہیں۔ مختلف علاقوں میں رکاوٹوں کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ لاہور سے شروع ہونے والا کالعدم تنظیم کا لانگ مارچ مریدکے میں قیام کے بعد سادھوکی سے ہوتا ہوا کامونکی پہنچ گیا، کامونکی میں رات پڑاؤ کے بعد مظاہرین صبح گوجرانوالہ کی طرف روانہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ مظاہرین کے دھرنے اور احتجاج کے پیش نظر ہی مختلف مقامات پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ جی ٹی روڈ پر کنٹینر لگانے کے ساتھ ساتھ خندقیں بھی کھودی گئی ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز حکومت نے کالعدم تنظیم سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور سکیورٹی ادارے کالعدم تنظیم سے سختی سے نمٹنے کے لیے ایک پیج پر ہیں۔ حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کالعدم تنظیم نے احتجاج کی آڑ میں رااستے بند کر رکھے ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.