بھارت ، سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 5افراد ہلاک، 7زخمی

جمعرات 28 اکتوبر 2021 13:22

بھارت ،  سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے  5افراد ہلاک،  7زخمی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) بھارت میں  سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور 7زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائم نے  پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے  کہ  بھارتی ریاست اتراکھنڈ  کے ضلع گیشور کے علاقے مانو سیاری کے کوسانی روڈ پر مغربی بنگال سے آنے والے ملکی   سیاحوں کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور 7زخمی ہو گئے ہیں ،ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد میں 3خواتین بھی شامل ہیں۔ریسکیوٹیم نے نعشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔