محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مؤثراقدامات کے باعث پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوگئی‘عمران سکندربلوچ
شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں
جمعرات 28 اکتوبر 2021 15:05
(جاری ہے)
اب تک صوبہ بھر میں 419,244 مریض سرکاری ہسپتالوں سے علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کراپنے گھروں کوواپس جاچکے ہیں۔
صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 7,518 ہو گئی ہے۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 2 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ صوبہ بھر میں کوروناکے باعث اموات کی کل تعداد 12,901 ہو چکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16,369 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے اب تک مجموعی طور پر 7,748,437 تشخیصی ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کوروناکے 94 جبکہ فیصل آباد میں 25 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملتان میں 18 جبکہ راولپنڈی میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ساہیوال میں کورونا کے 12، پاکپتن اور گجرات میں 5 پانچ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اوکاڑہ، جہلم اور چنیوٹ میں کورونا کے 4 چار کیسز جبکہ شیخوپورہ میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسزکی مجموعی شرح 1.2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور میں مثبت کیسزکی شرح 3.6 فیصد ریکارڑ کی گئی ہے۔ فیصل آباد میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 2.6 فیصد، راولپنڈی میں 0.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملتان میں کوروناوائرس کی 0.8 اور گوجرانوالہ میں 0.2 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے مزیدکہاکہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں - سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ 25 اکتوبر تا 15 نومبر تک جاری رہنے والی ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوران پنجاب کی زیارہ سے زیادہ آبادی کوویکسن لگائی جارہی ہے۔ عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی اورمعلومات حاصل کرنے یا شکایات درج کروانے کیلئی1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.