آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم کے ذریعے داخلوں کیلئے ڈیڑھ لاکھ سے زائد آن لائن درخواستیں موصول

لڑکیوں کا ایف اے اور پری میڈیکل جبکہ لڑکوں کا آئی سی ایس اور پری انجینئرنگ کیطرف رحجان

بدھ 3 نومبر 2021 18:06

آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم کے ذریعے داخلوں کیلئے ڈیڑھ لاکھ سے زائد آن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 نومبر2021ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کیلئے وضع کردہ آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم کے تحت اب تک پنجاب کے تقریباً 720 سے زائد سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ، بیچلرز اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگراموں میں داخلوں کیلئے ڈیڑھ لاکھ سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے- ایف اے کیلئے 37 ہزار، آئی سی ایس کیلئے 30 ہزار، پری میڈیکل میں 27 ہزار، پری انجینئرنگ کیلئے 10 ہزار، آئی کام کیلئے 9 ہزار سے زائد طلباء نے اپلائی کیا۔

(جاری ہے)

طالبات کا ایف اے اور پری میڈیکل کیلئے جبکہ لڑکوں کا آئی سی ایس اور پری انجینئرنگ کی طرف رحجان رہا۔ اس سال بیچلرز ڈگری پروگراموں کی درخواستیں بھی آن لائن وصول کی جا رہی ہیں۔ بی ایس میں داخلوں کیلئے 30 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔طلباء پورٹل سے سرکاری کالجز کے پراسپیکٹس بھی مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس سسٹم سے طلبا کو دوسرے شہروں میں جا کر داخلہ فارم جمع کرانے کی بجائے آن لائن داخلہ جمع کرانے کی سہولت ملی۔ سرکاری کالجوں میں داخلے کیلئے درخواستیں ocas.punjab.gov.pk  پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :