حق پر کھڑے شخص کو کبھی کمزور مت سمجھیں، وزیراعظم عمران خان

انسان کا امتحان تب ہوتا ہے جب وہ آزمایا جاتا ہے، آزمائش میں پتا چلتا ہے کہ انسان کا ایمان کتنا مضبوط ہے،جو قوم انصاف نہیں کرتی وہ تباہ ہو جاتی ہے۔ تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 9 نومبر 2021 17:32

حق پر کھڑے شخص کو کبھی کمزور مت سمجھیں، وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 نومبر2021ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حق پر کھڑے شخص کو کبھی کمزور مت سمجھیں، انسان کا امتحان تب ہوتا ہے جب وہ آزمایا جاتا ہے، آزمائش میں پتا چلتا ہے کہ انسان کا ایمان کتنا مضبوط ہے،جو قوم انصاف نہیں کرتی وہ تباہ ہو جاتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب کسی قوم کی اخلاقیات ختم ہوجاتی ہیں تو کرپشن میں اضافہ ہوتا ہے، انسان کا امتحان تب ہوتا ہے جب وہ آزمایا جاتا ہے، بڑا انسان وہ ہوتا ہے جس کا خواب بڑا ہوتا ہے، آئیڈلسٹ انسان ہمیشہ دنیا میں بڑے کام کرتا ہے کیونکہ وہ کوشش کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سب سے بڑی قوت ایمان کی ہوتی ہے، آزمائش کے وقت پتہ چلتاہے کہ انسان کتنا مضبوط ہے، 60 کی دہائی میں پاکستان تیزی سے ترقی کررہا تھا، جب اخلاقیات ختم ہوجائیں  تو پھرمعاشی تباہی آتی ہے، جوقوم انصاف نہیں کرسکتی وہ تباہ ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کو پاکستان پر بوجھ سمجھا جاتا تھا لیکن وہ بھی آج ہم سے آگے نکل گیا، حق پر کھڑے انسان کوکبھی کمزور نہ سمجھیں، انسان کی سب سے بڑی قوت ایمان ہے، انسان کا تب پتا چلتا ہے جب آزمایا جاتا ہے، آزمائش میں پتا چلتاہے کہ انسان کا ایمان کتنا مضبوط ہے، یاد رکھیں معاشی گراوٹ پہلے نہیں گرتی بلکہ پہلے اخلاقیات گرتی ہے، غریب ممالک میں ایک چیز یکساں ہوگی اخلاقیات گر جاتی ہیں، جبکہ امیر ممالک میں قانون کی حکمرانی اور انصاف ہوگا۔

ہمارے ملک میں آہستہ آہستہ اخلاقیات تباہ ہوئیں، پھر اس کے ساتھ معیشت تباہی کی طرف گئی۔ ہمارے ملک میں چوری اور کرپشن کو کبھی برا ہی نہیں سمجھا، تباہی ایلیٹ سے شروع ہوتی ہے، جب وزیراعظم ، وزراء کرپٹ ہوتے ہیں تو پھر نیچے کرپشن پھیل جاتی ہے۔