ملک کے طول وعرض میں یوم اقبال جوش و جذبہ سے منایا گیا

منگل 9 نومبر 2021 23:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2021ء) ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا تھا کہ ’’قادیانیت یہود کا چربہ ہے اور قادیانی اسلام اور ملک دونوں کے غدار ہیں‘‘۔ گزشتہ روز ملک کے طول وعرض میں یوم اقبال جوش و جذبہ سے منایا گیا۔مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس ،قاری محمد یوسف احرار،قاری محمد قاسم بلوچ، ڈاکٹر ضیا ء الحق قمر اوردیگر احرار رہنماؤںنے مفکراسلام ،مصور پاکستان، پروانہ شمع رسالتﷺ ڈاکٹر محمد اقبالؒکے یوم پیدائش پران کی عظیم دینی وملی اور قومی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ علامہ اقبالؒ سچے عاشق رسول تھے علامہ اقبالؒ نے قادیانیت کو یہودیت کا چربہ قرار دیا اور عمربھر محبت رسولؐ کا درس دیا آج افکار اقبال اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وطن عزیز میں عاشقان رسولﷺکو ستایا جارہا ہے اور گستاخان رسول کو نوازا جارہا ہے کیایہ انصاف ہی موجودہ حکمرانوں کی قادیانیت نوازی عالمی استعماری قوتوںکی خوشنودی کیلئے ہے انہیں یہ رکھنا چاہیے کہ پاکستان کا تصور پیش کرنے والے ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا تھا کہ قادیانی اسلام اور وطن دونوں کے غدار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ توہین رسالت ایکٹ پر آج تک عملدرآمد نہیں کرایاجارہا ہے، یہ ناموس رسالت سے غداری نہیں تو کیا ہے ایسے اقدام مسلمانوں کی ایمانی غیرت و حمیت اور وطن عزیز پاکستان کی آزادی وخود مختاری کیلئے سوالیہ نشان ہیں۔