ریاست جوناگڈھ پاکستان کاحصہ تھی ہے اور رہے گی، نواب زادہ مرتضیٰ خانجی

پاکستان جوناگڈھ کو بھارت کے قبضہ سے آزاد کروائے،جوناگڈھ پاکستان کا آئینی و قانونی حصہ ہے،عبدالعزیز عرب

منگل 9 نومبر 2021 23:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2021ء) کراچی پریس کلب پر 9 نومبر کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نواب زادہ مرتضیٰ خانجی صاحب نے کہا کہ ریاست جوناگڈھ پاکستان کا حصہ تھی ہے اور رہے گی۔ جوناگڈھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری عبدالعزیز عرب نے کہا کہ حکومت پاکستان ریاست جوناگڈھ کو بھارت کے غاصبانہ قبضے سے فوری طور پر آزاد کروائے۔

قائد اعظم محمد علی جناح نے الحاق جوناگڈھ کی دستاویز پر دستخط کئے اور فرمایا کہ جوناگڈھ پاکستان ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ مسئلہ جوناگڈھ کو ری اوپن کری. پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین مسئلہ جوناگڈھ کے لئے اپنی آواز بلند کریں اور ریاست جوناگڈھ کی آزادی میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان کے ساتھ جوناگڈھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے نائب صدر یوسف شیخ، نائب صدر عبدالستار ترک، نائب صدر بشیر قریشی، فائنانس سیکریٹری فاروق شیخ ،جوائنٹ سیکریٹری قاضی مصطفیٰ، جوائنٹ سیکریٹری محمد علی اجمیری، جوائنٹ سیکریٹری جمال ناصر، آفس سیکریٹری امان ملک اور جوناگڈھ کی جماعتوں کے عہدیداران اور عوام موجود تھے۔