اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی کو طبیعت بہتر ہونے پر ہسپتال سے گھر منتقل کردیاگیا

ہفتہ 13 نومبر 2021 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2021ء) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی کو طبیعت بہتر ہونے پر ہسپتال سے گھر منتقل کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی کو نمونیا کی شکایت پر پہلے سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ اور بعد میں کراچی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں کئی روز تک انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تاہم طبیعت بہتر ہونے پر میر جان محمد جمالی کو ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے ، ہفتہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی نے کراچی میں میر جان محمد جمالی کی رہائشگاہ پر جا کر انکی عیادت اور جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔