خضدار،خسرہ روبیلا مہم کا افتتاح

پیر 15 نومبر 2021 15:51

خضدار،خسرہ روبیلا مہم کا افتتاح
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر)بشیراحمدبڑیچ نے خضدار کے مقامی اسکول میں میں شروع ہونے والے خسرہ روبیلا مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ بچوں کو خسرہ و روبیلا ویکسئین لگوا کر مہم کا آغاز کردیا اور بچوں کو پولیوکے قطرے بھی پلائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ای پی آئی آفیسر قلات ڈویژن ڈاکٹر محمد عمر مینگل ،نیشنل اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر شفیع دانش ایریا کوآرڈینیٹر ڈبلیوایچ او ڈاکٹر نصرت، ای پی آئی صوبائی آفیسر نصیر احمد ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر سومار خان، ڈپٹی ڈی ایچ او خضدار داکٹر بشیر احمد بنگلزئی ،آئی او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر عبدالصمد،پرنسپل پاک پبلک اسکول خضدار خلیل احمدو دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :