اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور نے خسرہ اور روبیلہ سے بچائو کیلئے قومی مہم کا افتتاح کردیا

منگل 16 نومبر 2021 11:58

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور نے خسرہ اور روبیلہ سے بچائو کیلئے قومی ..
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2021ء) اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور نے خسرہ اور روبیلہ سے بچاو کیلئے قومی مہم کا افتتاح تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی میں کردیا اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پتوکی ڈاکٹر فیصل نزیر ،ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی ڈاکٹر فاروق سمیت دیگر موجود تھے اس موقع پر ڈی ڈی ایچ او پتوکی ڈاکٹر فیصل نزیر نے میڈیا کو بتایا کہ خسرہ اور روبیلہ جان لیوا بیماریاں ہیں ان بیماریوں سے بچاو کیلئے 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جارہے ہیں والدین محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں کا ساتھ دیں قومی مہم 15 نومبر سے 27 نومبر تک جاری رہے گی اس موقع پر سینئر صحافی نوید بھٹی ،سمیت دیگر موجود تھے -

متعلقہ عنوان :