Live Updates

نواز شریف کیخلا ف عمران خان کی سب ساز شیں ناکام ہو نگی ‘سلیم ر ضا

شر یف فیملی کو سیا ست سے مائنس نہ پرو یز مشر ف کر سکا نہ نااہل عمران خان کر سکے گا‘ رہنما (ن) لیگ

منگل 16 نومبر 2021 12:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2021ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلا ف عمران خان کی سب ساز شیں ناکام ہو نگی،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے بیا ن کے بعد شر یف فیملی کیخلا ف ہو نے والی سازش بے نقا ب ہو چکی، شر یف فیملی کو سیا ست سے مائنس نہ پرو یز مشر ف کر سکا نہ نااہل عمران خان کر سکے گا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی حق گوئی، جج ارشد ملک مرحوم کے اعتراف اور اب سابق چیف جج گلگت بلتستان کا بیان حلفی سامنے آنے کے بعد قائد محمد نوازشریف اور مریم نواز کی سزا برقرار رہنے کا کوئی قانونی، اخلاقی اور منطقی جواز نہیں رہا۔ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں، سزائیں ختم کی جائیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات