ہاوے پٹرولنگ سرگودھا ریجن میں افسران و ملازمین کو عوام کو مزید بہتر سروس فراہم کرنے کے لئے تربیتی ریفریشر کورس کا آغاز

جمعرات 25 نومبر 2021 14:41

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ سرگودھا ریجن میں افسران و ملازمین کو عوام کو مزید بہتر سروس فراہم کرنے کے لئے تربیتی ریفریشر کورس کا آغاز کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں ریسکیو 1122اور ایلیٹ فورس سٹاف کی خدمات حاصل کی گئی ہیں تاکہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ سرگودھا ریجن کے افسران و ملازمین دوران گشت کسی بھی ایمرجنسی صورتحال رونما ہونے کی صورت میں فی الفور حالات کے مطابق نبرد آزما ہوسکیں۔علاوہ ازیں سرگودھا ریجن کی موبائل ایجوکیشن یونٹ کی سموگ مہم جاری ہے تاکہ حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کیے جانے کے بارے عوام الناس کو آگاہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :