1200 گرام سے زائد کوکین سمگل کر کے پشاور پہنچنے والا نائجیرین باشندہ گرفتار

جمعہ 26 نومبر 2021 14:59

1200 گرام سے زائد کوکین سمگل کر کے پشاور پہنچنے والا نائجیرین باشندہ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) بیرون ملک سے کوکین کی پاکستان سمگلنگ میں اضافہ ،1200 گرام سے زائد کوکین سمگل کر کے پشاور پہنچنے والا نائجیرین باشندہ گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق باچا خان ایئرپورٹ سے برطانیہ کے راستے امریکہ کے لیئے بک پارسل سے منشیات برآمد کرلی گئی ،پارسل میں موجود سرجری آلات کے اندر سے 12 کلو ہیروئن برآمدکی گئی۔ ترجمان اے این ایف ہیڈکوارٹر کے مطابق پارسل بک کروانے والے شخص کی تلاش شروع کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ۔