m شہبازشریف کا چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کو خط

ی* ڈسکہ الیکشن چوری میں ملوث افسران اور عملے کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ o غیرقانونی ہدایات د ینے والے وفاقی، صوبائی حکومت کے ذمہ داروں کو بے نقاب کر کے کارروائی کی جائے ،انتخابی دھاندلی اور ووٹ چوری سے پاکستان کے جمہوری نظام پر دھبہ لگا، قائد حزب اختلاف

جمعہ 26 نومبر 2021 18:10

ٍ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ سے ڈسکہ الیکشن چوری میں ملوث افسران اور عملے کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کر دیا ۔ پس پردہ رہ کر انتخابی دھاندلی کرانے، غیرقانونی ہدایات دینے والے وفاقی اور صوبائی حکومت کے ذمہ داروں کو بے نقاب اور کارروائی کی جائے ۔

انتخابی دھاندلی اور ووٹ چوری سے پاکستان کے جموری نظام پر دھبہ لگا ہے عوام کی رائے چوری کرکے، عوام کے ووٹ کی توہین کی گئی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کو 23 نومبر 2021 کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ڈسکہ الیکشن چوری، ملوث افسران اور عملے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا ہے کہ پس پردہ رہ کر انتخابی دھاندلی کرانے، غیرقانونی ہدایات دینے والے وفاقی اور صوبائی حکومت کے ذمہ داروں کو بے نقاب اور کارروائی کی جائے ،مزید تحقیقات کرکے وفاقی اور صوبائی سطح پر ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،پس پردہ رہ کر انتخابی دھاندلی کرانے ، ضلعی حکام کو مجرمانہ عزائم کے تحت ہدایات جاری کرنے والوں کو پکڑا جائے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 191 کے تحت ڈسکہ الیکشن کے تمام ملوث پائے گئے افسران وعملہ کے خلاف عدالت میں شکایات دائر کی جائیں نشاندہی ہونے والے ملوث لوگوں کے خلاف سیکشن 184، 186 اور187 کے تحت سزا کا عمل شروع کیاجائے ۔

انہوں نے کہا کہ سیکشن190 کے تحت اختیار کے تحت ملوث افراد کے خلاف سیکشن167، سیکشن175، 174 اور183 کے مطابق کارروائی کی جائے ،سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ایکٹ، رولز، ضابطہ اخلاق، طریقہ ہائے کار میں ترامیم کی جائیں تاکہ آئندہ ڈسکہ جیسی بے ضابطگیاں نہ ہوں ، قائد حزب اختلاف نے کہا کہ این اے 75 سیالکوٹ پانچ (ڈسکہ) ضمنی الیکشن پر فیکٹ دو فائنڈنگ رپورٹس جاری ہوچکی ہیںپریذائیڈنگ افسران، انتخابی عملہ، ڈی سی اور ڈی پی او سیالکوٹ مس کنڈکٹ اور غیرقانونی سرگرمیوں کے مرتکب پائے گئے اور ملوث افراد نے نتائج کو حکومت کے حق میں موڑنے کے لئے انتخابی عمل پامال کیا ،ملوث پائے گئے افسران نے انتخابی عملے کو غیرقانونی احکامات دئیے ، مجرمانہ طرز عمل کا ارتکاب کیا رپورٹ سے ثابت ہوا کہ سرکاری افسر کی رہائش گاہ پر حکومتی اہلکاروں کے ساتھ مسلسل اجلاس ہوتے رہے ،رپورٹ سے ثابت ہوا کہ ن ملاقاتوں میں ایک مشیر وزیراعلیٰ اور وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کا افسر بھی شریک ہوتے رہے پولیس ڈی ایس پیز اور دیگر پولیس اہلکار بھی انتخابی ڈیوٹی انجام دیتے رہے، قانونی، انتخابی اور سکیورٹی پلان کی خلاف ورزیاں کی گئیں ۔

ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے، ڈسی اور ڈی پی او سمیت متعلقہ افسران کی معطلی اور الیکشن کمشن کے دیگر بروقت فیصلوں کو سراہتا ہوں۔الیکشن کمیشن ملوث پائے گئے تمام ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فوری آغاز کرے تاکہ الیکشن کمشن کے ان اقدامات سے مستقبل میں ایسی بے ضابطگیوں اور غیرقانونی طرز عمل کو روکنے کی سمت مقرر ہوسکے گی الیکشن کمشن کی کارروائی مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ڈیٹرنس کا کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی دھاندلی اور ووٹ چوری سے پاکستان کے جموری نظام پر دھبہ لگا ہے عوام کی رائے چوری کرکے، عوام کے ووٹ کی توہین کی گئی