جب موسیقی سیکھنے کا آغاز کیا تو گھنٹوںریاضت کرتی تھی ‘ سائرہ نسیم

کسی بھی شعبے پر دسترس حاصل کرنے کیلئے استاد سے سیکھنا پڑتا ہے ‘ گلوکارہ

ہفتہ 27 نومبر 2021 12:32

جب موسیقی سیکھنے کا آغاز کیا تو گھنٹوںریاضت کرتی تھی ‘ سائرہ نسیم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) نامورگلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ موسیقی میری رگوں میں خون کی طرح دوڑتی ہے ،جب آپ اتنا لگائو رکھتے ہوں تو اس شعبے کو خیر بادنہیںکہا جا سکتا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ گلوکارہ سائرہ نسیم بننے کے پیچھے دہائیوں کی محنت ہے اورمجھے اس پر فخر ہوتا ہے کہ میںباقاعدہ استادوںکی تربیت او ران کی ڈانٹ ڈپٹ کے بعد اس مقام تک پہنچی ہوں۔

بہت سے گلوکار ایسے ہیں جنہیں سُر اور لے کی الف ب بھی معلوم نہیں ہوتی لیکن سوشل میڈیا نے انہیں گلوکار بنا دیا ہے ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ جب موسیقی سیکھنے کا آغاز کیا تو گھنٹوںریاضت کرتی تھی اوریہ سلسلہ بعد میں جاری رہا لیکن نئے آنے والوں میں اس کا سرے سے کوئی رجحان نہیں ہے ۔ میرا ماننا ہے کہ آپ نے اگر اپنے شعبے پر دسترس حاصل کرنا ہے تو آپ کو استاد سے سیکھنا پڑتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :