ٹیکنیکل تعلیم کو فروغ دے کر بیروزگاری کاخاتمہ یقینی بنایاجاسکتاہے، عاطف منیر

ہفتہ 27 نومبر 2021 13:12

ٹیکنیکل تعلیم کو فروغ دے کر  بیروزگاری کاخاتمہ یقینی بنایاجاسکتاہے، ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2021ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعاطف منیر شیخ نے کہا کہ تعلیمی نصاب کو مقامی صنعتوں اور مارکیٹوں کی ضرورت کے حوالے سے اپ ڈیٹ کرنے سمیت روائتی تعلیم کی بجائے ٹیکنیکل تعلیم کو فروغ دے کر نوجوان نسل کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ سمیت بیروزگاری کاخاتمہ یقینی بنایاجاسکتاہے۔

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ سماجی رابطہ کے ذریعے  صنعت اور تعلیم کے درمیان فاصلوں کو بآسانی اور جلدی کم کیا جا سکتا ہے اور اس سلسلہ میں کی گئی شروعات قابل تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان کے جی ڈی پی میں تعلیم کیلئے وسائل بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی ترجیحات کا از سر نو تعین کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں پرائمری تعلیم لازمی ہے اور اپنے بچوں کو سکول نہ بھیجنے والے والدین کو سزا دی جاتی ہے۔

مزید برآں ان ممالک میں ہر علاقے کے بچے ایک ہی سکول میں پڑھتے ہیں۔ انہوں نے مختلف تعلیمی اداروں کے بورڈز اور سنڈیکیٹ میں چیمبر کے نمائندے کو بھی شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ ان تعلیمی اداروں میں مقامی صنعتوں کی ضروریات کے مطابق قابل عمل اقدامات تجویز کئے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :