
تمام تر تیاریاں مکمل ہیں، بلدیاتی انتخابات اپریل2022میں متوقع ہیں،صوبائی الیکشن کمشنر
ہفتہ 27 نومبر 2021 13:40

(جاری ہے)
صوبائی الیکشن کمشنر نے کہاکہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر طے کریں گے کہ بلدیاتی انتخابات ایک یا دو سے زیادہ فیز میں منعقد کرائے جائیں۔
2018 کے عام انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ 2018ءکے انتخابات شفاف تھے اوراس حوالے سے تمام بیانات صرف زبانی جمع خرچ ہیں۔یہ سب سے بہترین الیکشن تھے۔غلام اسرار خان نے مزیدکہاکہ ڈی ایچ اے ملتان کی تعمیر سے تقریباً آٹھ مواضعات کے لوگ نقل مکانی کرگئے ۔الیکشن کمیشن نے میڈیا کے توسط سے ان نقل مکانی کرنے والے لوگوں کوپیغام دیا ہے کہ وہ جلد ازجلد اپنا ووٹ دوبارہ اپنے مستقل یا موجودہ پتہ پر درج کرائیں کیونکہ الیکشن کمیشن قوانین کے مطابق موجودہ یا مستقل پتے پر ہی ووٹ کااندراج کرتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ 6دسمبر تک الیکشن کمیشن کے نمائندے گھرگھرجا کر شناختی کارڈ کے ذریعے ووٹوں کااندراج کررہے ہیں تاکہ الیکٹورل رول صاف،شفاف اوربغیر کسی غلطی کے پورا کیا جاسکے۔انہوں نے تمام سٹیک ہولڈرزجن میں منتخب اراکین اسمبلی اورالیکشن میں حصہ لینے والے نمائندے و دیگر سیاسی عہدیداران شامل ہیں ،اپنا کردارادا کریں اور تصدیقی عملے کے ساتھ مل کر ووٹرز کوووٹ کے اندراج میں آگاہی فراہم کریں۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کا جائزہ لینے کےلئے کمیٹیاں بنادی ہیں۔ای وی ایم ا ورآرٹی ایس پر کام ہورہاہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی قیادت میں 2023ءکے انتخابات بہترین طریقے منعقد کرائے جائیں گے۔ این اے -133لاہوراورپی پی -206خانیوال میں ہونے و الے ضمنی انتخابات کےلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 2023ءکے انتخابات کےلئے ووٹرز کی حتمی فہرستیں اپریل 2022ءتک مکمل ہوجائیں گی۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرمحمد سلیم اخترخان نے کہاکہ ملتان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں ڈسٹرکٹ آفسز میں شکایات سیل بنادیئے گئے ہیں۔ کسی قسم کی بھی شکایت کے حوالے سے ووٹرز ان دفاتر سے رجوع کرسکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
-
سکیورٹی فورسز کا خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن روانہ
-
عرب ممالک کا امریکہ پر اعتماد ختم ہوچکا‘ پاک سعودی معاہدہ بھارت کیلئے سرپرائز تھا، مشاہد حسین سید
-
سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدہ، بھارت کا ردعمل
-
صدرمملکت آصف علی زرداری شنگھائی سے ارومچی پہنچ گئے
-
پاکستان ارض حرمین شریفین کا دفاع کرے گا ‘ علامہ طاہراشرفی
-
پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
-
برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان
-
لیبیا میں ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ
-
مساوی اجرت کی جدوجہد، کھیلوں میں خواتین اب بھی پیچھے
-
عمران خان کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ویڈیو لنک پر پیشی کے ایس او پیز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.