بہاولنگر،اوباش ملزمان نے خاتون کو گن پوائنٹ پر اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ہفتہ 27 نومبر 2021 14:29

بہاولنگر،اوباش ملزمان نے خاتون کو گن پوائنٹ پر اغواء کرکے اجتماعی ..
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) شادی شدہ خاتون گینگ ریپ شکار،اوباش ملزمان نے خاتون کو گن پوائنٹ پر اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق ’ب‘ نامی شادی شدہ خاتون اپنے میڈیکل چیک کیلئے نجی ہستال جارہی تھی۔ وین پر سوار 7 ملزمان خاتون کو ریلوے اسٹیشن چوک کے قریب گن پوائنٹ پر اغواء کرکے لے گئے۔

اغواء کے بعد خاتون کو نامعلوم مقام پر لیجا کر 3 ملزمان نے مبینہ طور اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

بعدازاں ملزمان خاتون کو بائی پاس چوک کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ڈی پی او ظفر بزدار نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور خاتون کی مدعیت میں تھانہ سٹی اے ڈویڑن میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن کو واقعہ کی میرٹ پر تفتیش کرنے کا حکم دیا ہے۔اس موقع پر ڈی پی او محمد ظفر بزدار نے کہا کہ ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے تفتیش میرٹ پر کی جائے گی۔اینٹی وویمن ہراسمنٹ کے تحت کسی بھی بیگناہ کو چالان نہیں کیا جائیگا۔واقعات کی میرٹ پر تفتیش کرکے اصل ذمہ داران کا چالان کیا جائے گا۔