پروفیسر تقدیس گیلانی،وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ او- آئی۔ سی کانفرنس میں شرکت کریں گی

منگل 30 اپریل 2024 13:42

پروفیسر تقدیس گیلانی،وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ او- آئی۔ سی کانفرنس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) آزادکشمیر کی وزیر سمال انڈسٹری و ٹریڈاینڈ ٹریول اتھارٹی پروفیسر تقدیس گیلانی گیمیبیا کے دارالحکومت بینجول میں منعقد ہونے والی آو۔آئی۔سی کانفرنس میں شرکت کے لیے سات روزہ دورہ پرروانہ۔ پروفیسر تقدیس گیلانی وزیراعظم اسلامی جمہوری پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ او- آئی۔

سی کی اس کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ گیمیبیا میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے اس اجلاس میں وہ وزیراعظم پاکستان اور وزیرخارجہ کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ فلسطین کی موجودہ صورتحال، اسرائیل ایران کشیدگی اورمقبوضہ کشمیر کی خصوصی سے متعلق آرٹیکل 370 کے خاتمہ کے بعد پہلی مرتبہ ہندوستان کے انتخابات کے تناظر میں یہ کانفرنس خاصی اہمیت کی حامل تصور کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وزیرحکومت پروفیسر تقدیس گیلانی اس سے قبل بھی مختلف بین الاقوامی فورمز پر ملک کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ وہ اقوام متحدہ سمیت جینیوہ، امریکہ،مالدیپ، بھارت، ایران، افغانستان، بنگلا دیش، سعودی عرب، نیپال، فرانس، بیلجیم، اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں انسانی حقوق اور مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنے کے لیے ملک کی نمایندگی کا اعزاز رکھتی ہیں۔ او۔آئی۔سی کے اس فورم پر آزادکشمیر کی کسی خاتون وزیر کی جانب سے نمایندگی ایک منفرد اعزاز ہے۔