پی ایس ایل سیون سے قبل پشاور زلمی کی سرگرمیوں کا آغاز

ہفتہ 27 نومبر 2021 14:35

پی ایس ایل سیون سے قبل پشاور زلمی کی سرگرمیوں کا آغاز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون سے قبل پشاور زلمی نے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل سے قبل پشاور زلمی نئے ٹیلنٹ کی تلاش کریگا،پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ اور کوچ محمد اکرم ٹیلنٹ ہنٹ اور ٹرائلز لیں گے (آج)اتوارکو جمرود اور پھر پیر کو پشاور میں ٹرائلز ہوں گے۔ پیر کے روز پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ اور کوچ محمد اکرم میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے ۔