پنجاب یونیورسٹی کے ہوسٹلوں سے نکالے گئے طلباء کا احتجاج پانچویں روز بھی جاری

ہفتہ 27 نومبر 2021 22:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) پنجاب یونیورسٹی کے ہوسٹلوں کے 14 کمروں سے نکالے جانے والے سرائیکی طلباء کا یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج پانچویں روز بھی جاری رہا جبکہ احتجاجی طلباء وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کے دفتر کے باہر کھلے آسمان تلے اب تک 4 راتیں گزار چکے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ احتجاجی طلباء اور پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان اب تک دو مرتبہ مذاکرات ہوچکے ہیں جو کامیاب نہیں ہوسکے۔ احتجاجی طلباء کا کہنا ہے کہ انہیں کمروں کی الاٹمنٹ تک ان کا احتجاج جاری رہے گا اور وہ مزید راتیں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے دفتر کے باہر گزاریں گے۔