oویمنز بیگ بیش ٹورنامنٹ کا فائنل پرتھ سکارچرز نے جیت لیا

اتوار 28 نومبر 2021 17:35

ٴ سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) آسڑیلیا کی ویمنز بیگ بیش لیگ کے فائنل میں پرتھ سکارچرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو بارہ رنز سے شکست دیکر پہلی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا، پرتھ سکارچرز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز سکور کئے جس میں صوبیہ ڈیون کے 35 ماریزینہ کنیپ نے 31 رنز بنائے ، جواب میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم بیس اوورز میںچھ وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ بارہ رنز کے فرق سے ہار گئی، یاد رہے کہ دو سال قبل ہونے والے ویمنز بیگ بیش کے ایڈیشن میں بھی ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم کو برسبین ہیٹ کے ہاتھوں فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :