شہبازشریف کا سینئر صحافی ضیاء الدین کی وفات پر اظہارافسوس

آئین،جمہوریت اورصحافتی اصولوں کیلئے ان کی خدمات تادیر یادرکھا جائے گا، اپوزیشن لیڈر

پیر 29 نومبر 2021 22:24

شہبازشریف کا سینئر صحافی ضیاء  الدین کی وفات پر اظہارافسوس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سینئر صحافی ضیاء الدین کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر صحافی ضیاء الدین ایک قابل لکھاری، دانشوراورصحافت ومعاشرے کابڑا نقصان ہے۔

(جاری ہے)

وہ صحافت میں استاداورادارے کی حیثیت رکھتے تھے، ڈٹ کر اصولوں پر کھڑے ہونے کے باوجوداسی قدرنفیس اورشائستہ انسان تھے۔آئین،جمہوریت اورصحافتی اصولوں کیلئے ان کی خدمات تادیر یادرکھا جائے گا۔