Live Updates

پاکستان میں اومی کرون کا کوئی کیس نہیں،ڈاکٹر فیصل سلطان

ہماری ترجیح ان لوگوں کی کورونا ویکسینیشن ہے جنہیں اب تک ایک بھی ڈوز نہیں لگی ہے، معاون خصوصی

منگل 30 نومبر 2021 14:09

پاکستان میں اومی کرون کا کوئی کیس نہیں،ڈاکٹر فیصل سلطان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اومی کرون کا ایک بھی کیس ابھی تک رپورٹ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ہماری ترجیح ان لوگوں کی کورونا ویکسینیشن ہے جنہیں اب تک ایک بھی ڈوز نہیں لگی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، جس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے، جہاں کورونا کیسز کی شرح میں معمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات