امریکہ ،کورونا فنڈز میں 1.6 ملین ڈالرز کا فراڈ ، نو سال قید سنادی گئی

شہری نے پیسوں سے 2 لاکھ ڈالرز کی لیمبرگینی، 85 ہزار ڈالر کا فورڈ پک اپ ٹرک، 14 ہزار کی رولیکس واچ خریدیں

بدھ 1 دسمبر 2021 17:11

امریکہ ،کورونا فنڈز میں 1.6 ملین ڈالرز کا فراڈ ، نو سال قید سنادی گئی
ہیوسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) ہیوسٹن میں شہری نے کورونا فنڈز میں 1.6 ملین ڈالرز کا فراڈ کیا جس پر اسے 9 سال کی قید سنا دی گئی ہے، عالمی میڈیا کے مطابق 30 سالہ شہری نے 28 کروڑ سے زائد روپوں کی رقم کورونا فنڈز کی مد میں حاصل کی تاہم اسے مہنگی چیزیں خریدنے میں اڑا ڈالا۔شہری نے ان پیسوں سے 2 لاکھ ڈالرز کی لیمبرگینی، 85 ہزار ڈالر کا فورڈ پک اپ ٹرک، 14 ہزار کی رولیکس واچ خریدیں۔

(جاری ہے)

پرائیس نامی شہری نے ستمبر میں وائر فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزامات کا اعتراف کیا تھا جب اس نے پے چیک پروٹیکشن پروگرام میں قرض کے لیے درخواست دی تھی۔جس کے بعد فیڈرل حکام کی جانب سے 7 لاکھ ڈالرز کی مالیت کی قیمت کی رقم اور مہنگا سامان ضبط کر لیا گیا تھا۔ پرائیس نے 1.6 ملین ڈالر وصول کرنے سے پہلے 2.6 ملین ڈالر قرض کی درخواست بھی کی تھی۔امریکا میں ریلیف فنڈ سسٹم سے فائدہ اٹھانے والا یہ پہلا کیس نہیں ہے، امریکی محکمہ انصاف کے مطابق فراڈ ڈویژن نے 95 سے زیادہ فوجداری مقدمات میں 150 سے زیادہ افراد کے خلاف مقدمہ چلایا ہے اور دھوکہ دہی کے فنڈز سے 75 ملین ڈالرز سے زائد رقم ضبط کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :