فیروز خان نے ڈرامہ ’اے مشت خاک‘ کے سیٹ کی ویڈیو شیئر کر دی

بدھ 1 دسمبر 2021 23:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء)اداکار فیروز خان نے اپنے آنیوالے پروجیکٹ کے شوٹنگ سیٹ سے ایک سین مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

(جاری ہے)

’خانی‘ اور ’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیکوئل کی جوڑی اداکارہ ثناء جاوید اور اداکار فیروز خان پھر ایک ساتھ نئے ڈرامے میں نظر آئیں گے۔فیروز خان اور ثناء جاوید آج کل نجی ٹی وی سے نشر کئے جانیوالے ایک ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فیروز خان نے ڈرامہ ’اے مشتِ خاک‘ کے سیٹ سے ایک جذباتی سین کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیروز خان کتنی محنت اور لگن سے اس ڈرامے کی شوٹنگ کروا رہے ہیں۔