پنجاب میں دھند اور سموگ کا قہر، صورت حال سنگین ہوگئی،موٹر وے کئی مقامات پر بند

شہر میں بھی سموگ کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،بیماریاں بڑھنے لگیں

جمعرات 2 دسمبر 2021 13:14

پنجاب میں دھند اور سموگ کا قہر، صورت حال سنگین ہوگئی،موٹر وے کئی مقامات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ کے ساتھ ساتھ دھند نے صورتحال کو مزید سنگین کردیاجس کی وجہ سے شہریوں کا سفر کرنا محال ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موٹر وے ایم تھری کو سمندری سے دریا خان تک جبکہ موٹروے ایم2 کولاہور ے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا۔ترجمان موٹر وے کے مطابق ملتان لاہور ایم فور موٹر وے فیصل آباد انٹر چینج کے مقام پر شدید دھند کے باعث بند کی گئی اور سیکڑوں گاڑیوں کو سفر جاری رکھنے سے روکدیا گیا۔دھند چھٹنے کے بعد بند کی گئی قومی شاہراہوں کو مرلہ وار کھول دیا گیا۔